MS Word 🌿 Lecture # 05 💯 Paragraph Group in Home Tab 🆗 MS Word Tutorial in 🇵🇰 Urdu & Hindi


What is the paragraph group in Word?

The Paragraph Group focuses on arranging text in a paragraph. Users may create lists, adjust the indentation, sort items, show paragraph formatting, correctly, align text in a paragraph, adjust line spacing, add fill color in shapes, and create borders.

پیراگراف گروپ

پیراگراف  گروپ کے اندر درج ذیل13 نمایاں بٹن موجود ہوتے ہیں

                   I.            بولیٹس

                II.            نمبرنگ

             III.            ملٹی لیول لسٹ

            IV.            ڈکریز انڈینٹ

               V.            انکریز انڈینٹ

            VI.            لیفٹ ٹو رائیٹ ٹیکسٹ ڈائریکشن

         VII.            رائٹ ٹو لیفٹ ٹیکسٹ ڈائریکشن

      VIII.            سورٹ

            IX.            شو اینڈ ہائیڈ

               X.            ٹیکسٹ الائنمنٹ بٹن

            XI.            لائن سپیسنگ

         XII.            شیڈنگ

                        XIII.            بارڈ ر

 

بولیٹس

Bullets

Start a Bulleted list.

Click the arrow to choose different bullet styles.

پیرا گراف  باکس کی رائیٹ سائیڈ پر سب سے پہلے بولیٹس کا بٹن موجود ہوتا ہے بولیٹس لائنوں سے پہلے لگائے جانے والے مختلف قسم کے سائن یا نشان وغیرہ ہوتے ہیں جنہیں مختلف جگہوں پر استعمال میں  لایا جاتا ہے تحریر میں موجود تمام لائینوں کو سلیکٹ کرنے کے بعد بلیٹس کا بٹن دبانے سے ایک  تو اس تحریرکے سامنے بلیٹس لگ جاتے ہیں دوسرا تمام لائنوں پہلے والی جگہ سے تھوڑا آگے ہو جاتی ہیں تیسرا لائنوں کے درمیان سپیسنگ  بھی کم ہو  جاتی ہے ۔ ایم ایس ورڈ میں بے شمار بولیٹس موجود ہوتے ہیں ۔ بولیٹس بٹن کے ساتھ چھوٹا تیر کا نشان موجود ہوتا ہے جس پر کلک کرنے سےمزید  لسٹ اوپن ہو جاتی ہے ۔جس کے اندر بولیٹس کے بہت سارے سٹائل موجود ہوتے ہیں ۔ جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے ۔

نمبرنگ

Numbering

Start a Numbering list.

Click the arrow to choose different Numbering formats.

بلیٹس کے ساتھ نمبرنگ کا بٹن موجود ہوتا ہے ۔اس بٹن کو دبانے سے لائنوں کے شروع میں نمبرنگ ہو جاتی ہے ۔اس کے ساتھ ہی چھوٹا تیر کا نشان موجود ہوتا ہے جس کو دبانے سے باکس اوپن ہو جاتا ہے۔جس کے اندر نمبر نگ کے حوالے سے مزید سٹائل موجود ہوتے ہیں یہاں پر کسی بھی سٹائل کے اوپر کلک کر کے اسے لائیوں پر اپلائی کیا جا سکتاہے ۔اگر کسی ڈاکومنٹ پر پہلے سے نمبرنگ یا بولیٹس لگے ہوئے ہیں اور اب انہیں ختم کرنا ہے تو اسی باکس میں نون کا بٹن بھی موجود ہوتا ہے جس پر کلک کر کے نمبرنگ وغیرہ ہو ختم بھی  کیا جا سکتا ہے ۔

ملٹی لیول لسٹ

Multilevel List

Start a Multilevel list.

Click the arrow to choose different multilevel list styles.

نمبرنگ کے ساتھ ملٹی لیول لسٹ کا بٹن موجو د ہوتا ہے یہ بٹن بھی بولیٹس اور نمبر نگ جیسا ہی کردارہی ادا کرتا ہے دراصل ملٹی لیول لسٹ  کا استعمال تب کیا جاتا ہے جب بولیٹس یا نمبرنگ کے اندر بھی دوبارا بولیٹس یا نمبرنگ کی ضرورت ہوتی ہے ۔جیسا کہ ایک کیٹگری  کے اندر سب کیٹگریز کو شو کروایا جاتا ہے ۔لیکن عمومی طور پر اس بٹن کا استعمال زیادہ عمل میں نہیں لایا جاتا ۔

ڈکریز انڈینٹ

Decrease Indent

Decreases the indent level of the paragraph.

بولیٹس ،نمبرنگ اور ملٹی لیول لسٹ کے بعد ڈکریز انڈینٹ کا بٹن موجود ہوتا ہے  ۔پورے پیرا گراف یا لائنوں کو سلیکٹ کرنے کے بعد اگر انکریز انڈینٹ کا بٹن دبایا جائےجو کہ ڈکریزانڈینٹ کے ساتھ ہوتا ہے  تو پورا پیرا گراف یا لائنیں ڈاکومنٹ کو موجودہ جگہ سے تھوڑا آگے ہو جاتی ہیں ۔اسی طرح جتنی دفعہ بٹن دبایا جائے اتنی ہی دفعہ پیرا گراف تھوڑ ا تھوڑا آگے ہوتا جائے گا ۔ان آگے کیے ہوئے پیراگراف یا لائیوں کو واپس لانے کیلئے ڈکریز انڈینٹ کا بٹن استعمال کیا جاتا ہے ۔یا رہے کہ یہ بٹن استعمال کرنے کیلئے پیراگراف کا انکریز ہونا لازمی ہوتا ہے ۔تب ہی یہ بٹن استعمال کیا جا سکتا ہے۔

انکریز انڈینٹ

Increase Indent

Increase the indent level of the paragraph.

ڈکریز انڈینٹ کے بعد انکریز انڈینٹ  کا بٹن موجود ہوتا ہے  ۔پورے پیرا گراف یا لائنوں کو سلیکٹ کرنے کے بعد اگر انکریز انڈینٹ کا بٹن دبایا  جائے تو پورا پیرا گراف یا لائنیں ڈاکومنٹ میں  موجودہ جگہ سے تھوڑا آگے ہو جاتی ہیں ۔اسی طرح جتنی دفعہ بٹن دبایا جائے اتنی ہی دفعہ پیرا گراف تھوڑ ا تھوڑا آگے ہوتا جائے گا ۔

لیفٹ ٹو رائٹ ٹیکسٹ ڈاریکشن

Left-to-Right Text Direction

Set the direction of text to be displayed from Left to Right.

انکریز انڈینٹ کے بعد موجود  بٹن لیفٹ ٹو رائٹ ڈاریکشن کیلئے ہوتا ہے اور ڈیفالٹ اسی پر کلک بھی کیا ہوا ہوتا ہے ۔کیونکہ عمومی طور پر ایم ایس ورڈ میں انگلش ٹائپ کی جاتی ہے ۔دوسرا بٹن رائٹ ٹو لیفٹ کو ڈیل کرتا ہے اس کو دبانے سے کرسر کی ڈائریکشن رائٹ ٹو لیفٹ ہو جاتی ہے ۔رائٹ ٹو لیفٹ ڈریکشن کا استعمال اُردو لکھنے کیلئے کیا جاتا ہے ۔

رائٹ ٹو لیفٹ ٹیکسٹ ڈاریکشن

Right-to-Left Text Direction

Set the direction of text to be displayed from Right to Left.

لیفٹ ٹو رائٹ ٹیکسٹ ڈاریکشن کے بعد رائٹ ٹولیفٹ ڈاریکشن کا بٹن موجود ہوتا ہے ۔اس بٹن کا استعمال اس وقت کیا جاتا ہے جب ایم ایس ورڈ میں رائٹ ٹو زبان یعنی اُردو یا عربی وغیرہ لکھنے کی ضرورت ہو ۔لیکن کام کے دوران ان بٹنوں کا استعمال نہ ہونے کے برابر ہی ہوتا ہے کیونکہ بٹنوں کے اسی لائین کے نیچے والے بٹنوں میں الائنمنٹ کے بٹن موجود ہوتے ہیں اور ان بٹنوں کی مدد سے ڈائریکشن بھی کنٹرول کی جا سکتی ہے ۔ان بٹنوں کی تفصیل آگے بیان کی گئی ہے۔

سورٹ بٹن

Sort

Alphabetize the selected text or sort numerical data. Align Text Right (Ctrl+R)

اس لائن کا سیکنڈ لاسٹ بٹن سورٹ کے نام سے ہوتا ہے ۔اس بٹن کے اوپر والی جانب بڑا اے اور نیچے والی جانے بڑا زیڈ بنا ہوتا ہے اور ساتھ ہی ایک تیر اوپر سے نیچے کی جانب اشارا کر رہا ہوتا ہے ۔دراصل یہ بٹن لائنوں کو الفابیٹک یا نمیریکل ترتیب دینے کا کام کرتا ہے ہے ۔اگر چند لائنوں کو سلیکٹ کرنے کے بعد یہ بٹن دبایا جائے تو وہ لائنیں جو اے سے شروع ہوتی ہیں وہ سب سے اوپر آ جائیں گی بی والی اس کے بعد سی والی اس کے بعد اور زیڈ والی لائنیں سب سے آخر میں چلی جائیں گی ۔ لیکن یہ بٹن زیادہ تر ایکسل میں استعمال ہوتاہے جس میں کام سیلز کے اندر ہوتا ہے ۔

شو اینڈ ہائیڈ  بٹن

Show/Hide (Ctrl+*)

Show paragraph marks and other hidden formatting symbols.

اس لائن کا آخری بٹن شو اینڈ ہائیڈ  بٹن ہوتا ہے ۔دراصل ڈاکومنٹ میں تحریر لکھنے کے ساتھ ساتھ  کچھ ایسے سائن لکھے جاتے ہیں جو نہ تو ڈاکومنٹ میں نظر آتے ہیں اور نہ ہی پرنٹ میں آتے ہیں یہ الفاظ انٹر ،سپیس یا ٹیب وغیرہ ہو دبانے سے لکھے جاتے ہیں ۔اگر آپ دیکھنا چاہتا ہے کہ لکھے ہوئے ڈاکومنٹ میں کتنی بار انٹر یا سپیس کا استعمال ہوا ہے تو اس بٹن کو دبانے سے دیکھا جا سکتاہے ۔نیز اگر جان بوجھ کر کسی تحریر کو ہائیڈ کیا گیاہے ۔تو اس تحریر کو بھی اسی بٹن کو دبا کر دیکھا جا سکتاہے ۔بعد میں اس بٹن کو دوبارا آف بھی کیا جا سکتاہے۔

الائن ٹیکسٹ لیفٹ

Align Text Left (Ctrl+L)

Align text to the left.

پیرا گراف باکس کے دوسری لائن میں سب سے پہلا بٹن الائن ٹیکسٹ لیفٹ  کے نام سے ہوتا ہے ۔اور ڈیفالٹ اسی کے اوپر کلک بھی کیا ہوتا ہے ۔اس کو دبانے سے تحریر کی تمام لائنیں لیفٹ سائیڈ سے بالکل ایک جیسی ہو جاتی ہے ۔

سنٹر

Center (Ctrl+E)

Center Text

دوسرا بٹن سنٹر  کے نام سے ہوتا ہے کسی بھی ورڈ کوسلیکٹ کرنے کے بعد اگر اس بٹن کو پریس کیا جائے تو وہ ورڈ پیج کے بالکل سنٹر میں آ جاتا ہے ۔اس طرح اس سے آگے الائن ٹیکسٹ لیفٹ کا بٹن موجود ہوتا ہے ۔

الائن ٹیکسٹ رائٹ

 

Align Text Right (Ctrl+R)

Align text to the Right.

دوسری لائن میں موجود تیسرا بٹن الائن ٹیکسٹ رائٹ کے نام سے ہوتا ہے ۔اس کو دبانے سے تحریر رائیٹ سائیڈ سے بالکل برابر ہو جاتی ہے ۔ڈاکومنٹ میں اُردو وغیرہ لکھنے کیلئے اس بٹن کا استعمال کیا جاتا ہے

جسٹی فائی

Justify

Align text to both the left and right margins, adding extra space between words as necessary.

This creates a clean look along the left and right side of the page.

الائنمنٹ بٹنوں میں موجودآخری بٹن جسٹی فائی کے نام سے ہوتا ہے اس بٹن کے ساتھ چھوٹا تیر کا نشان بھی موجود ہوتا ہے جس کو دبانے سے لسٹ اوپن ہو جاتی ہے ۔ جس میں جسٹی فائی کی مزید آپشنز موجود ہوتی ہیں ۔جسٹی فائی کرنے سے تحریر دونوں طرف سے بالکل برابر ہو جاتی ہے ۔اس عمل کو کلاس میں پریکٹیکل ورکنگ کے دوران سمجھایا جاتا ہے ۔

لائن سپیسنگ

Line Spacing

Chang the spacing between lines of text.

You can also customize the amount of space added before and after paragraphs.

الائنمنٹ بٹنوں کے بعد لائن سپیسنگ کا بھی موجود ہوتا ہے اس بٹن کی مدد سے پیراگراف یا لائنوں کے درمیانی فاصلے کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے ۔ اس بٹن کے ساتھ چھوٹا تیر کا نشان بھی موجود ہوتا ہے جس کو دبانے سے د لسٹ اوپن ہو جاتی ہے۔اس کے اندر لائن سپیسنگ کی مختلف آپشنز موجود ہوتی ہیں ۔پیرا گراف کو سلیکٹ کرنے کے بعد ان میں سے کسی بھی آپشنز کو اپلائی کیا جا سکتاہے اور اسی حساب سے لائینوں میں فاصلہ واقعہ ہو گا ۔

شیڈنگ

Shading

Color the background behind the selected text or paragraph.

لائن سپیسنگ سے آگے شیڈنگ کا بٹن موجود ہوتا ہے جو تحریر اور تحریر کے بیک راونڈ دونوں کلر کو ڈیل کرتا ہے ۔ اس بٹن کے ساتھ چھوٹا تیر کا نشان بھی موجود ہوتا ہے جس کو دبانے سےایک کلر باکس  اوپن ہو جاتا ہے۔کسی بھی تحریر کو سلکیٹ کرنے کے بعد اس بٹن  میں موجود کلر اپلائی کرنے سے نہ صرف تحریر کا کلر تبدیل ہوتا ہے بلکہ تحریر کے پیچھے موجود بیک راونڈ بھی تبدیل اور کلر فل ہو تا ہے ۔تحریر کو فاسٹلی فارمیٹ کرتے وقت اس بٹن کا استعمال کیا جاتا ہے ۔

بارڈر بٹن

Bottom Border

Customize the borders of the selected cells or text.

پیراگراف باکس کا آخری بٹن بارڈر کے نام سے ہوتا ہے ۔ اس بٹن کے ساتھ چھوٹا تیر کا نشان بھی موجود ہوتا ہے جس کو دبانے سے د لسٹ اوپن ہو جاتی ہے۔اس لسٹ کے اندر ہر قسم کے بارڈر موجود ہوتے ہیں ۔تحریر کو سلیکٹ کرنے کے بعد اس تحریر کے کسی بھی طرف لائن لگائی جا سکتی ہے ۔اور اسی آپشن کی مدد سے  ہٹائی بھی جا سکتی ۔اس لسٹ کے اندر آوٹ سائیڈ ان سائیڈ بارڈر کے علاوہ ڈرا بارڈر کی آپشنز بھی ہوتی ہیں ۔آخری آپشن بارڈر اینڈ شیڈنگ کے نام سے ہوتا ہے اس پر کلک کرنے سے مزید باکس اوپن ہو جاتا ہے ۔جس میں بارڈر آپشنز تفصیل کے ساتھ موجود ہوتی ہیں ۔اس باکس کا باقاعدہ مطالعہ اگلی کلاسوں میں کیا جائے گا ۔بارڈر کی تمام آپشنز کو سمجھنے کیلئے کلاس میں پریکٹیکل ورکنگ کرنا ضروری ہے ۔

....................................................................

 


 

Microsoft Word Short Course all 30 Classes you will learn:

 

👉 1) MS Word Information & History 📁

👉 2) Free Download & Install 📁

👉 3) MS Word Screen Elements & Basic Overview 📁

👉 4) Font Group in Home Tab

👉 5) Paragraph Group in Home Tab

👉 6) Clipboard Group in Home Tab

👉 7) Styles Group in Home Tab

👉 8) Editing Group in Home Tab

👉 9) Pages Group in Insert Tab

👉 10) Table Group in Insert Tab

👉 11) Insert Shapes | Illustrations Group | Insert Tab

👉 12) Insert Picture | Illustrations Group | Insert Tab

👉 13) Insert Clip Art | Illustrations Group | Insert Tab

👉 14) Insert Smart Art | Illustrations Group | Insert Tab

👉 15) Insert Charts | Illustrations Group | Insert Tab

👉 16) Links Group in Insert Tab

👉 17) Header & Footer Group in Insert Tab

👉 18) Word Art Text Group Insert Tab 📋

👉 19) Text Group Insert Tab

👉 20) Symbols Group Insert Tab

👉 21) Themes Group Page Layout Tab

👉 22) Page Setup Group Page Layout Tab

👉 23) Watermark | Page Color  | Page Borders

👉 24) Paragraph Group Page Layout Tab

👉 25) Arrange Group Page Layout Tab

👉 26) Document Views Group View Tab

👉 27) Show/Hide Group View Tab

👉 28) Zoom Group View Tab

👉 29) Keyboard Shortcut Keys in MS Word

👉 30) Office Button Save & Print Setting 📁

....................................................................

👉My Name is Muhammad Azeem Mian I am a Computer Teacher from Faisalabad Pakistan.

👉 My aim behind making this channel to make you expert in Microsoft Office, Inpage Urdu, PhotoShop and Other Computer Courses. You can easily learn MS Word, MS Word, MS PowerPoint, Tally, and Internet Computer Tutorial in Urdu & Hindi language.

 

🖥️ Features and Details of Learn More Free & Paid Courses:

📋 Course Test

🗞️ Course Completion Certificate

📁 Practice files

Instant Access

 

👉 So don’t forget to Subscribe Our Channel.

----------------- Prime Computer College -----------------

► Website:

https://primecomputercollege.blogspot.com/

 

For more info about the courses, call us:

📞 Contact No +92-324-7703848 🇵🇰 +92-337-7017324

 

👉 Want to learn and acquire skills in Computer?

Connect with Prime Computer College social media for the latest Courses, job vacancies, and much more:

 

► Facebook: https://www.facebook.com/PrimeComputerCollege

► Pinterest: https://www.pinterest.com/PrimeComputerCollege/

► Twitter: https://twitter.com/PrimeComputerC

► LinkedIn : https://www.linkedin.com/company/primecomputercollege/

► Youtube: https://www.youtube.com/c/PrimeComputerCollege1

--------------------------------------| Thanks |---------------------------

 

💞 💝 💔 🎲 ☎🎤 📻 🎸 🎻 🎧 ☑💻

 

Keywords about this Post:

....................................................................

 

MS Word Tutorial, MS Word free course, MS Word free course, Microsoft Word course, MS Word Tutorial in Urdu, MS Word Training in Urdu, Microsoft Word free course, Microsoft Word full course, MS Word Tutorial in Hindi, MS Word full course in Urdu, MS Word course for free, Free ms office course in Urdu, Computer Teacher, Computer Ustad, Computer Guro, Computer Expert, Computer Teacher Sir Azeem, Muhammad Azeem Mian,

Post a Comment

0 Comments